ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
انٹرنیشنلبنگلہ دیش میں چینی زبان کی تعلیم پر پانچویں فورم کا انعقاد

بنگلہ دیش میں چینی زبان کی تعلیم پر پانچویں فورم کا انعقاد

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں غیر ملکی یونیورسٹی طلبہ کے لئے "چائنیز برج” کے عنوان سے چینی زبان کی مہارت کے 24 ویں مقابلے کے فائنل راؤنڈ کے دوران بچے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ڈھاکہ(شِنہوا)حال ہی میں بنگلہ دیش میں چینی زبان کی تعلیم پر پانچویں فورم کا انعقاد  کیا گیا۔

فورم میں دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے شعبہ تعلیم کے حکام، ماہرین، اساتذہ اور  چینی زبان سیکھنےوالے افراد سمیت 100 سے زیادہ شرکاء نے شرکت کی۔

یونیورسٹی آف ڈھاکہ میں صوبائی چانسلر صائمہ حق بیدیشہ نےبنگلہ دیش بھر میں چینی زبان کے تعلیمی اداروں کو متحد کرنے، باہمی تعاون اور وسائل کے تبادلے کو فروغ دینے اور ملک میں چینی زبان کی تعلیم کے مجموعی معیار کو فعا ل طور پر  بہتر بنانے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی طرف سے مرکزی اور رابطے کا کردارادا کرنے کو سراہا۔

انہوں نے نشاندہی کی چینی زبان سیکھ کر بنگلہ دیشی طلبہ نہ صرف چین کی عظیم  تاریخ، ثقافت اور جدید ترقی کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں بلکہ یہ چیز مستقبل میں دونوں اقوام کے درمیان گہرے تعاون کی بنیاد بھی فراہم کرتی  ہے۔

اس فورم کے دوران بنگلہ دیش چائنیز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے قیام کے لئے ایک اقدام بھی شروع کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!