ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
تازہ ترینچین میں نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی تیز رفتار ترقی

چین میں نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی تیز رفتار ترقی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جدیدیت کے عمل میں نئے معیار کی پیداواری قوتوں سے متعلق بین الاقوامی سیمپوزیم کی افتتاحی تقریب میں مندوبین شریک ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) ریاستی ٹیکس انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی اداروں نے اختراع میں اپنی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کیا ہے جبکہ 2025 کی پہلی 3سہ ماہیوں میں نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی میں تیزی آئی ہے۔

تازہ ترین ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) انوائس ڈیٹا کے مطابق ذہانت پر مبنی صنعتوں کی فروخت کی آمدن میں پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ہائی ٹیک صنعت اور آلات سازی کی صنعت کی فروخت کی آمدن میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 15.2 فیصد اور 9 فیصد کا اضافہ ہوا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین کی جانب سے اپنے اے پلس انیشی ایٹو کو تیز کرنے کے ساتھ مربوط سرکٹ مینوفیکچرنگ، روبوٹ مینوفیکچرنگ اور ڈرون مینوفیکچرنگ کی فروخت کی آمدن میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 17 فیصد، 21.7 فیصد اور 69.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔

پہلی 3 سہ ماہیوں میں وی اے ٹی  انوائس ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ "لٹل جائنٹ” اداروں کی فروخت کی آمدن میں گزشتہ سال کی نسبت 8.2 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 2024 میں اسی مدت کے مقابلے میں 4.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!