ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
تازہ ترینویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش کا 16 رکنی...

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش کا 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی)نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے اعلان کردہ 16 رکنی میزبان ٹیم مہدی حسن مراز (کپتان)، تنزید حسن تمیم، سومیا سرکار، محمد سیف حسن، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوے، ماہیدالاسلام انکون، جاکر علی، شمیم حسین، نورالحسن، رشاد حسین، تنویر اسلام، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، تنزیم حسن ثاقب اور حسن محمود پر مشتمل ہے۔

سیریز کے تینوں میچز بالترتیب 18، 21 اور 23 اکتوبر کو شیرِ بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے جائیں گے۔

نوجوان مڈل آرڈر بیٹر ماہید الاسلام انکون کو پہلی بار ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

سومیا سرکار کی بھی ون ڈے کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے، جو کہ فروری میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی بار ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

دوسری جانب، نائم شیخ اور فاسٹ بولر ناہید رانا کو حالیہ افغانستان سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد سکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!