اتوار, اکتوبر 19, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ کی غزہ میں ہلاکتیں جاری رہنے پر حماس کے ارکان کو...

ٹرمپ کی غزہ میں ہلاکتیں جاری رہنے پر حماس کے ارکان کو اندر گھس کر مارنے کی دھمکی

جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں فلسطینی شہری واپس آنے کے بعد مکان کے ملبے پر افسردہ بیٹھے ہیں-(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ میں ہلاکتیں جاری رہیں تو وہ اندر  جا کر حماس کے ارکان کو ماریں گے۔ یہ بیان ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد دیا گیا جس میں مبینہ طور پر حماس سے منسلک مسلح افراد کو غزہ میں ایک سر عام پھانسی دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ واقعہ جنگ بندی معاہدے کے نافذ ہونے کے چند دن بعد پیش آیا۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر حماس نے غزہ میں لوگوں کو مارنا جاری رکھا جو کہ معاہدے کا حصہ نہیں تھا تو ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچے گا سوائے اس کے کہ ہم اندر جائیں اور انہیں مار ڈالیں۔

ٹرمپ نے بدھ کے روز سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس جنگ بندی کی شرائط ماننے سے انکار کرتی ہے تو وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو دوبارہ غزہ میں فوجی کارروائی کی اجازت دینے پر غور کریں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر حماس ہتھیار نہ ڈالے تو کیا ہوگا، تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ جیسے ہی میں کہوں گا، اسرائیل دوبارہ ان سڑکوں پر آ جائے گا۔ اگر اسرائیل چاہے تو وہ جا کر ان کا صفایا کر سکتا ہے اور وہ ایسا کریں گے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کے تحت جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج کا غزہ شہر، رفاہ، خان یونس اور شمالی غزہ سے انخلا شامل ہے، اس کے ساتھ ساتھ قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ اور پانچ سرحدی راستوں کو انسانی امداد کے لئے کھولنا شامل ہے۔

دوسرے مرحلے کی تفصیلات تاحال واضح نہیں ہیں لیکن ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ دوسرے مرحلے پر مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!