اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملوں کے نتیجے میں 1 شہری شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ لبنان میں گرین ود آوٹ بارڈر نامی این جی او کی تنصیبات پر اس لیے حملہ کیا کیوں کہ یہ تنصیبات جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں حزب اللہ کی موجودگی کو چھپانے کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔
لبنان کے صدر جوزف اون نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہمارے شہریوں کو شہید کر کے جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کر رہا ہے، اسرائیل کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ منظم انداز سے مسلسل جاری ہے جس میں شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
