امریکی ریاست الاسکا کے دور افتادہ مقام یوکون کسکوکوم میں طوفان ہیلونگ نے تباہی مچادی ہے جس کی وجہ سے ریاست الاسکا میں 1 ہزار 500 سے زائد لوگوں کو فضائی آپریشن کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
طوفان کی شدید زد میں آنے والے علاقے جیسے کپنوک اور کنگلنگ گوک میں آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جہاں آبادی نے عارضی پناہ گاہوں میں قیام کیا۔
امریکی حکومت کی جانب سے ریسکیو حکام کی بڑی تعداد کو علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔
ایمرجنسی مینجمنٹ نے طوفان سے 1 شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ایمرجنسی مینجمنٹ نے بتایا کہ طوفان سے 2 شہری بھی لاپتہ ہیں، جنکی تلاش کے لیے کام جاری ہے۔
