چینی کمپنی "ایکس پینگ ایرو ایچ ٹی” کی تیار کردہ فلائنگ کار نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کامیاب پرواز کی ہے۔ یہ کامیابی کم بلندی والی ہوا بازی کی ٹیکنالوجی میں چین کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی ہے۔
مظاہرے میں کمپنی کے تازہ ترین ماڈل "لینڈ ایئرکرافٹ کیریئر” کو پیش کیا گیا ہے جو ایک زمینی گاڑی یعنی "مدر شپ” اور اس سے منسلک علیحدہ ہونے والے فضائی ماڈیول پر مشتمل ہے۔
یہ فضائی گاڑی خودکار اور مینوئل دونوں انداز میں اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ خودکار موڈ میں پائلٹ صرف ایک بٹن کے ذریعے پرواز، لینڈنگ اور راستے کا تعین کر سکتا ہے جب کہ مینوئل طریقے سے ایک جوائے اسٹک سے چھ مختلف افعال انجام دیے جا سکتے ہیں۔
مظاہرے کے دوران فضائی ماڈیول کے علیحدہ ہونے اور دوبارہ منسلک ہونے کا مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق "ایکس پینگ ایرو ایچ ٹی” کو مشرقِ وسطیٰ میں 600 فلائنگ کارز کے آرڈر مل چکے ہیں جو اب تک کی سب سے بڑی غیر ملکی خریداری ہے۔
دبئی میں تعینات چینی قونصل جنرل او بوقیان نے اس مظاہرے کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین اور متحدہ عرب امارات دونوں سائنسی و تکنیکی جدت کو اقتصادی ترقی کا بنیادی محرک سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تعاون کا یہ ماحول مستقبل میں کاروباری اداروں کے لیے وسیع مواقع پیدا کرے گا۔
کمپنی کے بانی ژاؤ دَیلی کے مطابق انہیں مشرقِ وسطیٰ کی مستقبل کی ٹرانسپورٹ مارکیٹ پر بھرپور اعتماد ہے۔ دبئی کا کاروباری کھلا پن، مضبوط مارکیٹ کی طلب اور حکومتی حمایت اسے اس مظاہرے کے لیے موزوں مقام بناتے ہیں۔
ژاؤ نے بتایا کہ کمپنی کا ارادہ ہے کہ وہ 2027 تک اس فلائنگ کار کو خطے کی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر متعارف کرائیں۔
"ایکس پینگ ایرو ایچ ٹی” چینی الیکٹرک وہیکل کمپنی "ایکس پینگ” کی ذیلی شاخ ہے جس کا صدر دفتر چین کے جنوبی صوبے گوانگ دونگ میں واقع ہے۔
دبئی، متحدہ عرب امارات سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
——————————————
آن سکرین ٹیکسٹ:
چینی کمپنی کی فلائنگ کار کی دبئی میں کامیاب پرواز
"ایکس پینگ ایرو ایچ ٹی” کی فلائنگ کار کی کم بلندی والی پروازوں میں نئی پیش رفت
فلائنگ کار ’لینڈ ایئرکرافٹ کیریئر‘ زمینی گاڑی اور ایئر ماڈیول پر مشتمل
پرواز میں ایئر ماڈیول کی علیحدگی اور دوبارہ جڑنے کا مکمل مظاہرہ
کمپنی کو مشرق وسطیٰ سے 600 فلائنگ کاروں کے آرڈر موصول
سائنس و ٹیکنالوجی چین و یو اے ای کی ترقی کا انجن ہے۔چینی قونصل جنرل
دبئی کی اوپن پالیسی اور مارکیٹ طلب نے اسے مظاہرے کے لیے منتخب کیا ہے۔ایکس پینگ بانی
کمپنی 2027 تک مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ میں فلائنگ کار لانچ کرے گی
