ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
تازہ ترینشنگھائی جدت پسندی کا عالمی مرکز بن گیا، عالمی کاروباری رہنماؤں کا...

شنگھائی جدت پسندی کا عالمی مرکز بن گیا، عالمی کاروباری رہنماؤں کا خراجِ تحسین

شنگھائی میں میئر کے لئے اتوار کے روز منعقد ہونے والی’’ 2025 انٹرنیشنل بزنس لیڈرز ایڈوائزری کونسل (آئی بی ایل ای سی) ‘‘کے موقع پر کاروباری رہنماؤں نے عالمی ڈیزائن اور تکنیکی جدت میں شہر کے کردار کو اجاگر کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): بیورن گولڈن، چیف ایگزیکٹو  آفیسر، ایڈیڈاس اے جی

"ہم پہلے زیادہ تر مصنوعات خصوصاً یورپ میں ڈیزائن کرتے اور پھر انہیں چین میں تیار کیا کرتے تھے۔ لیکن اب نیا رجحان یہ ہے کہ ہم اپنی بہت سی مصنوعات یہیں چین میں ڈیزائن کر رہے ہیں۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ کئی عالمی رجحانات دراصل چین ہی سے جنم لے رہے ہیں۔ شنگھائی میں ہمارے پاس بے پناہ صلاحیت رکھنے والے ڈیزائنرز موجود ہیں جو ابتدائی طور پر چین کے لیے مصنوعات تیار کرتے ہیں لیکن اپنی تخلیقی صلاحیت اور جدت کی بدولت انہی مصنوعات اور خیالات کو دنیا کے دیگر حصوں میں بھی سراہا جا رہا ہے۔ مجھے مستقبل کے حوالے سے بھی بہت امید ہے کیونکہ حکومت ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے کھلے پن کی پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے، جدت کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور یہاں کئی کمپنیاں تحقیق بھی کر رہی ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جیان پال اگون، چیئرمین،  ایل اوریل گروپ

"میں واقعی یقین رکھتا ہوں کہ خوبصورتی کے شعبے میں شنگھائی کا مقام دارالحکومت جیسا ہے۔ جیسے جیسے چینی صارفین زیادہ ماہر اور با ذوق ہوتے جا رہے ہیں درحقیقت دنیا کے لئے ہماری کئی نئی ایجادات اور رجحانات کا آغاز چین ہی سے ہوتا ہے۔”

شنگھائی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

شنگھائی کی جدت اور کھلے پن نے عالمی کاروباری رہنماؤں کو متاثر کر دیا

’’انٹرنیشنل بزنس لیڈرز ایڈوائزری کونسل‘‘ کے اجلاس کا شنگھائی میں انعقاد

ایڈیڈاس کے سی ای او نے شنگھائی کو تخلیقی صلاحیتوں کا مرکز قرار دے دیا

بیورن گولڈن کے مطابق اب بیشتر مصنوعات چین ہی میں ڈیزائن کی جا رہی ہیں

چینی ڈیزائنرز کے خیالات دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں

ایل اوریل گروپ کے چیئرمین نے بھی شنگھائی کو جدت کا دارالحکومت کہا

ان کے بقول چینی صارفین کے ذوق سے نئے عالمی رجحانات جنم لے رہے ہیں

دنیا کے لئے کئی نئی ایجادات کی ابتدا چین ہی سے ہو رہی ہے

شنگھائی، عالمی ڈیزائن، تحقیق اور ٹیکنالوجی جدت کا نیا مرکز  ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!