وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے فیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت، مقررہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزراء وزیر قانون رانا محمد اقبال خان ،وزیر محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشا اللہ بٹ نے ملاقات کی جس میں پارٹی و سیاسی امور، ملکی حالات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی نے دونوں رہنمائوں کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قراردیا جبکہ رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ نے اظہار اعتماد پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پرامن پنجاب کے وژن کو سراہا۔
مریم نواز نے فیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت کی ہدایت کی اور وزیر محنت کو مقررہ کردہ اجرات کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔
