کراچی میں نشئی نے معمولی جھگڑے پر ساتھی نشئی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 5فیملی پارک کے قریب جھگڑے کے دوران سر پر وزنی چیز مارے جانے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی نعش جناح ہسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق نشے کے عادی 2افراد میں جھگڑا ہوا جس پر محمد علی نامی شخص نے اسلم کے سر پر سیمنٹ کا بلاک دے مارا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ملزم کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کرلای گیاہے۔
