جھلکیاں:
لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یواین آئی ایف آئی ایل) کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنوب مشرقی لبنانی گاؤں کفر کیلا کے قریب فورس کی پوزیشن حملہ کر کے ایک نئی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
#شِنہوا نیوز
تفصیلی خبر:
یہ شِنہوا نیوزہے۔ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس نے بدھ کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنوب مشرقی لبنانی گاؤں کفر کلا کے قریب یو این فورس کی پوزیشن پر حملہ کرکے ایک نئی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ عبوری فورس کے بیان کے مطابق، کفر کلا کے قریب ایک چیک پوسٹ پر تعینات امن فوجیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی فورسز کے ایک مرکاوا ٹینک نے عبوری فورس کے ایک واچ ٹاور پر فائرنگ کی، جس سے دو کیمرے تباہ ہو گئے اور ٹاور کوجزوی نقصان پہنچا۔ گزشتہ چند دنوں میں اسرائیلی افواج کی جانب سے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کی چیک پوسٹوں پر متعدد حملے کیے گئے ، جن کی وجہ سے چند امن فوجی زخمی ہوئے اور اسرائیل کو ان حملوں کی وجہ سے عالمی برادری کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
