اتوار, جولائی 27, 2025
کاروباراسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی) کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں بینکوں کے ڈالر ذخائر میں  15کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی ہے، بینکوں کے ڈالر ذخائر 5 ارب 8 کروڑ 86 لاکھ ڈالر رہ گئے، ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔

ایس بی پی ترجمان نے رپورٹ میں مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 11 ارب 2 کروڑ 27 لاکھ ڈالر ہو گئے، مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں 6 کروڑ 46 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے، ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 11 کروڑ 13 لاکھ ڈالر ہو گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!