گلوبل لنک| چین کی بحری جہاز سازی کی صنعت میں پہلی تین سہ ماہیوں میں نمایاں اضافہ
جھلکیاں:
چین میں جہاز سازی کی صنعت میں سالانہ بنیاد پر 51.9 فیصد اضافہ
اعداد و شمار جہاز سازی کی عالمی مارکیٹ میں اہم مقام کو اجاگر کرتے ہیں
تفصیلی خبر:
چینی وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک کی بحری جہاز سازی کی صنعت نے رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں نمایاں ترقی کےساتھ عالمی سطح پر اپنے مقام کومزید مستحکم کیاہے۔
چین نے جنوری سے ستمبر کے دوران 3 کروڑ 63 لاکھ ڈیڈ ویٹ ٹن (ڈی ڈبلیو ٹی) کے جہاز سازی کے منصوبے مکمل کیے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.2 فیصد زیادہ ہے۔
جہاز سازی کی صنعت میں 8 کروڑ 71 لاکھ ڈی ڈبلیو ٹی کے ساتھ نئے آرڈر میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جو سالانہ بنیاد پر 51.9 فیصد زیادہ ہے۔
ستمبر تک آرڈر بک کا حجم 19 کروڑ 33 لاکھ ڈی ڈبلیو ٹی رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 44.3 فیصد زیادہ ہے۔
ایم آئی آئی ٹی کے اعداد و شمار جہاز سازی کی عالمی مارکیٹ میں چین کا اہم مقام واضح کرتے ہیں۔رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک میں جہاز سازی کے منصوبوں کی تکمیل، نئے خریداریاں، اور زیر تکمیل خریداریوں میں ڈیڈ ویٹ ٹن کے اعتبار سے بالترتیب عالمی سطح پر 55.1 فیصد، 74.7 فیصد، اور 61.4 فیصد حصہ رہا۔
