اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلغزہ میں سانحہ جاری رکھنے کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے،چینی مندوب

غزہ میں سانحہ جاری رکھنے کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے،چینی مندوب

نیو یارک، اقوام متحدہ کے  صدر دفتر میں غزہ کی پٹی میں  انسانی صورت حال کے بارے میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل  کے  ہونے والے ہنگامی اجلاس کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب  فو کانگ نے کہا ہے کہ غزہ میں سانحہ جاری رکھنے یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اجتماعی طور پر مفلوج  کرنے  کی اجازت دینا  ناقابل قبول ہے۔

غزہ میں انسانی بحران کے بارے میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فو نے کہا کہ گزشتہ چند روز میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اچانک اضافہ بین الاقوامی برادری  میں بڑے پیمانے پر تشویش اور پریشانی کا سبب بنا ہے ۔اسی دوران غزہ میں صورت حال  میں استحکام کی کوئی صورتحال دکھائی نہیں دے رہی بلکہ مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیل نے سکولوں اور ہسپتالوں پر مسلسل حملے اور بمباری کی ہے اور شمالی غزہ کو انسانی بنیادوں پر رسد  مکمل طور پر منقطع کرد ی ہے اور ایک بار پھر لاکھوں لوگوں کے جبری انخلا کا حکم دیا ہے۔

فو نے کہا کہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد  اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی مسئلہ فلسطین حل کرنے کا واحد نمایاں راستہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!