اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکسی پیک سے چین۔پاکستان تعاون میں اضافہ ہوگا، سبین خٹک

سی پیک سے چین۔پاکستان تعاون میں اضافہ ہوگا، سبین خٹک

خیبر پختو نخوا کے ضلع ما نسہرہ میں چین کی جا نب سے تعمیر کردہ سکی کنا ری ہا ئیڈرو پاور پرا جیکٹ کا منظر۔(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)  ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کاپوریشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سبین عثمان خٹک نے کہا ہے کہ چین۔پاکستان تعاون اقتصادی راہداری کے ساتھ فروغ پا تے ہوئے  دیرپا رہے گا۔

 بیجنگ اور سنکیانگ میں 12 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک منعقدہ چھٹی ورلڈ میڈیا سمٹ کے موقع پر شِنہوا سے  گفتگو کرتے ہوئے سبین نے کہا کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ ا نیشی ایٹو کے تحت ایک اہم منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) دونوں ممالک کے درمیان ایک  ”عملی دوستی” کی مانند ہے۔

گوادر بندرگاہ کے متعدد دورے کرنے والی سبین نے کہا کہ ماضی میں لوگوں کی اکثریت بے روزگار تھی تاہم سی پیک کے آغاز سے مقامی روزگار میں کافی بہتری آئی ہے۔

سبین نے کہا کہ چین سی پیک کے ذریعے نہ صرف گوادر بندرگاہ  بلکہ پورے پاکستان کی ترقی کو فروغ دےگا۔

انہوں نے مز ید کہا کہ چین میرے لئے دوسرے گھر کی مانند ہے، دنیا میں اس جیسا کو ئی دوسرا ملک نہیں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!