چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے چھنگ دو میں رات کا منظر۔(شِنہوا)
چھنگ دو(شِنہوا)فارچون گلوبل 500 کمپنی آئیڈی مٹسو کوسان نے چین کے جنوب مغربی شہر چھنگ دو میں اپنا چینی صدر دفتر قائم کرنے کے ذریعے سرمایہ کاری بڑھانےکا اعلان کیا ہے۔
مقامی حکام نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ آئیڈی مٹسو کوسان اور شی آن مناریکو نیو میٹریلز کمپنی لمیٹڈ کے درمیان تعاون کا معاہدہ ہوا ہے ۔ دونوں فریقوں نے سرمایہ کاری میں اضافے اور چھنگ دو ہائی ٹیک زون میں مئوخرالذکر کے پیداواری مرکز کی پیداوار کو بڑھانے کا ارادہ کیا ہے۔
نئی پیشرفت کا مقصد برقی مواد بنانے کے مرکز کو چینی صدر دفتر میں تبدیل کرنا ہے جو تحقیق اور ترقی، مصنوعات کی تیاری، فروخت اور دیگر کاموں کو مربوط اور مقامی نئے نمائشی شعبےکی ترقی میں کردار ادا کرےگا۔
آئیڈی مٹسو کمپنی 1911 میں قائم ہوئی اور یہ جاپان کےسب سے بڑی پیٹرو کیمیکل اداروں میں شامل ہے۔
