عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سعودی عرب کے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
شنگھائی (شِنہوا) عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے چین کے ماحولیاتی اہداف کے حصول کی کوششوں کو سراہا تے ہوئے ٹھوس پالیسیوں سے حاصل کردہ ملک کی تیز رفتار ترقی کو اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے 2024 ای ایس جی (ماحولیاتی، سماجی اور حکمرانی) عالمی رہنما کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ چین اپنے ماحولیاتی اہداف کے لیے پرعزم ہے۔
جارجیوا نے کہا کہ ا یمیشن ٹریڈنگ اسکیم سمیت چینی پالیسیوں نے ان اہداف کا حصول آسان بنادیا ہے اور اس کے ساتھ ہی محصولات میں بھی اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے قائم کردہ طاقتور اور پائیدار ٹرسٹ (آر ایس ٹی) ماحولیاتی پالیسیوں میں معاونت کے لئے پہلے ہی عالمی مالیاتی فنڈ کے ارکان سے 46 ارب امریکی ڈالرزجمع کرچکا ہے۔
آر ایس ٹی 2022 میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد کمزور ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی اور دیگرمسائل سے نمٹنے میں معاونت کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس موقع پر آر ایس ٹی میں تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہیں گی۔
ای ایس جی عالمی رہنما کانفرنس 2024 شنگھائی میں 16 سے 18 اکتوبر تک منعقد ہورہی ہے جس میں عالمی تنظیموں کے سربرا ہان اور صنعتی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی ماہرین بھی شرکت کررہے ہیں۔
