اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی زرعی سائنسدانوں نے ایف اے او اچیومنٹ ایوارڈ جیت لیا

چینی زرعی سائنسدانوں نے ایف اے او اچیومنٹ ایوارڈ جیت لیا

اٹلی ، اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل چھودونگ یو (دائیں) عالمی یوم خوراک کے موقع پر روم میں منعقدہ  تقریب میں چینی اکیڈمی برائے زرعی سائنس کے ادارے انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن  کو اچیومنٹ ایوارڈ دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

روم (شِنہوا) چینی اکیڈمی آف زرعی سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن ( آئی پی پی سی اے اے ایس) کو   ایف او کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک اور زراعت  ( ایف اے او ) کا اچیو منٹ ایوارڈ  دیا گیا ہے۔

44  ویں عالمی یوم خوراک کے موقع پر منعقدہ تقریب سے ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل چھو دونگ یو نے  آئی پی پی سی اے اے ایس کو باوقار ایف اے او اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا اور ’’فال آرمی ورم‘‘ کا مقابلہ کرنے میں ان کے اہم کام کو چین، ایشیا اور عالمی سطح پر گہرا اثر قرار دیتے ہوئے فصلوں کے تحفظ اور خوراک کی فراہمی محفوظ بنانے میں نمایاں پیشرفت قرار دیا۔

رواں سال عالمی یوم خوراک کا موضوع "بہتر زندگی اور بہتر مستقبل کے لئے خوراک کا حق” تھا۔ اس کا مقصد خوراک کے حق بارے عالمی شعور اجاگر کرنا اور سب کے لئے پرامن، مضبوط اور جامع ذریعہ معاش میں معاونت کے لئے زرعی خوراک کے نظام کو تبدیل کرنے کی تائید کرنا تھا۔

ایف اے او  کے مطابق اس وقت تقریباً 73 کروڑ افراد کو بھوک کا سامنا ہے جبکہ 2.8 ارب سے زائد افراد صحت مند غذا کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگرچہ ان کو کیلوری کافی مقدار میں مل رہی ہے تاہم اچھی صحت برقرار رکھنے کے لئے ضروری غذائی اجزاء اور مختلف نوعیت کی غذا حاصل نہیں کرسکتے ۔

چھو نے اپنے خطاب میں زیادہ مئوثر، جامع، مضبوط اور پائیدار زرعی خوراک کا نظام قائم کرنے کا عزم دہراتے ہوئے زور دیا کہ ہمیں فوری قدم اٹھانے چاہئیں کیونکہ ضائع کرنے کے لئے وقت نہیں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!