سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کی فراہم کردہ تصویر میں عوامی جمہوریہ کوریا میں دھماکے سے ریلوے رابطہ منقطع ہونے کا عمل دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
سیول (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا نے کہا ہے کہ اس نے ملک کی جنوبی کوریا کے ساتھ جنوبی سرحد کے مشرقی اور مغربی حصوں کو ملانے والی سڑکیں اور ریلوے مکمل طور پر بند کردی ہے۔
کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے جمعرات کو بتا یا کہ ورکرز پارٹی آف کوریا کے مرکزی فوجی کمیشن کے ایک حکم کے تحت کورین پیپلز آرمی کے جنرل اسٹاف نے 15 اکتوبر کو عوامی جمہوریہ کوریا کی سڑکوں اور ریلوے کو منقطع کرنے کی کارروائی کی جو عوامی جمہوریہ کی جنوبی سرحد کے مشرقی اور مغربی حصوں سے گزرتے ہوئے جنوبی کوریا کی جانب جاتے ہیں۔
کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے عوامی جمہوریہ کوریا کی وزارت قومی دفاع کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ 15 اکتوبر کو دن کے اوقات میں کانگوان صوبے کی کوسونگ کاؤنٹی کے علاقے کمہو ری میں سڑکوں اور ریلوے کے 60 میٹر طویل حصوں اور بلدیہ کیسونگ کے ضلع پنمون کے علاقے ٹونگنے ری میں سڑکوں اور ریلوے کے 60 میٹر طویل حصوں کو دھماکے سے تباہ کرتے ہوئے مکمل طور پر بند کردیا گیا۔
کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ ایک ناگزیر اور جائز اقدام ہے جو عوامی جمہوریہ کوریا کے آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے جو واضح طور پر جنوبی کوریا کو ایک دشمن ریاست قرار دیتا ہے ۔ دشمن قوتوں کی سنگین سیاسی اور فوجی اشتعال انگیزیوں سے سلامتی کے حالات غیرمتوقع جنگ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
