چین، وسطی صوبے ہونان کے شہر چھانگ شا میں امدادی کارکن ایک منہدم رہائشی عمارت میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)
چھانگ شا(شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان میں عمارت گرنے کے ایک واقعہ میں 15 افراد کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔ یہ عمارت 2022 میں منہدم ہوئی تھی جس میں 54 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
جمعرات کے روز ضلع وانگ چھنگ اور ننگ شیانگ شہر کی عدالتوں کے مطابق ملزمان کو 12 سال سے لیکر 2 سال 9 ماہ قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔ ان میں غیرقانونی طور پر تعمیر اور توسیع شدہ عمارت کا مالک اور فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکار شامل ہیں۔
یہ واقعہ 29 اپریل 2022 کو صوبائی صدرمقام چھانگ شا میں پیش آیا تھا جس میں 54 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے۔
ریاستی کونسل نے واقعہ کے فوراً بعد ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔
