اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین،سابق سینئر صوبائی قانون ساز کو رشوت ستانی کے جرم میں سزا...

چین،سابق سینئر صوبائی قانون ساز کو رشوت ستانی کے جرم میں سزا سنا دی گئی

تائی یوآن (شِنہوا) ہیبے کی صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب سربراہ وانگ شوئے فنگ کو رشوت ستانی کے متعلق جرائم پر 18 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

چین کے شمالی صوبے شنشی میں تائی یوآن کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا میں وانگ شوئے فنگ پر 84 لاکھ یو آن (11 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

 عدالتی حکم کے مطابق وانگ شوئے فنگ سے رشوت سے حاصل کئے گئے غیر قانونی فوائد واپس لے کر سرکاری خزانے میں جمع کروائے جائیں گے۔

عدالت کو تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وانگ شوئے فنگ نے اپنا اختیار اور ہیبے میں مختلف عہدوں کا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے سرکاری نامزدگیوں اور تقرریوں، کاروباری امور اور ملازمت کے انتظامات جیسے معاملات میں معاونت کے بدلے 8 کروڑ 40 لاکھ  70  ہزار یوآن سے زائد مالیت کی رقم اور تحائف غیر قانونی طور پر قبول کئے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ وانگ شوئے فنگ نے سبکدوش ہونے کے بعد اپنے سابقہ عہدوں سے حاصل کئے گئے اثرورسوخ کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 41 لاکھ 10 ہزار یوآن سے زائد مالیت کی رقم اور قیمتی سامان حاصل کرتے ہوئے دوسروں کے لئے غیر منصفانہ فوائد حاصل کئے۔

عدالت نے کہا کہ وانگ شوئے فنگ نے تحقیقات اور حاصل کی گئی غیر قانونی رقم واپس کرنے میں تعاون کیا اور معلومات فراہم کیں جس سے دیگر اہم مقدمات کی تحقیقات میں مدد ملی۔

 سنائی گئی سزا میں ان حقائق کو مد نظر رکھا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!