اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، صوبہ ہائی نان کی غیرملکی تجارت میں پہلی 3 سہ ماہی...

چین، صوبہ ہائی نان کی غیرملکی تجارت میں پہلی 3 سہ ماہی کے دوران زبردست تیزی

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں چوتھی چائنہ بین الاقوامی صارف مصنوعات نمائش کے مقام کے بیرونی احاطے کا منظر-(شِنہوا)

ہائیکو(شِنہوا) چین کے صوبہ ہائی نان میں رواں سال کی پہلی 3 سہ ماہی کے دوران 205.95 ارب یوآن (تقریباً 28.93 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کی درآمدات اور برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو اس عرصے کی بلند ترین سطح ہے اور گزشتہ سال کی نسبت 20.2 فیصد زائد ہے۔

ہائیکو کے محکمہ کسٹمز کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اس عرصے میں صوبے کی سامان کی تجارت 200 ارب یوآن کی حد عبور کرگئی۔

پہلی 3 سہ ماہی کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ  کے شراکت دار ممالک کے ساتھ صوبے کے سامان کی تجارت 117.25 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 43.9 فیصد زیادہ ہے اور صوبے کی مجموعی تجارت کا 56.9 فیصد ہے۔

 دوسری جانب آسیان ملکوں کے ساتھ ہائی نان کے سامان کی تجارت میں  گزشتہ سال کی نسبت 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہائیکو کسٹمز کے مطابق اس عرصے کے دوران صوبے کی تیار کردہ صنعتی مصنوعات کی برآمد میں بتدریج اضافہ ہوا جو مجموعی برآمدات کے 70 فیصد کے ساتھ صوبے کی غیر ملکی تجارت کی مجموعی ترقی کے فروغ کا مضبوط محرک بن گئی۔

خاص طور پر ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر سے جون 2020 کے بعد سے ہائی نان میں نئی درج ہونے والی غیر ملکی کمپنیوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی  ہے جس سے صوبے کی غیر ملکی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!