ہیڈ لائن: افریقہ کی جنگلی حیات کی آبادی میں 76 فیصد کمی، ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر کی رپورٹ میں انکشاف
جھلکیاں:
افریقہ کی نایاب جنگلی حیات کی آبادی میں گزشتہ 50 سالوں میں 76 فیصد کمی ، جنگلی حیات کے ٹھکانوں کی تباہی، موسمیاتی تبدیلیاں، آلودگی، ناگوار انواع اور بیماریوں جنگلی حیات کی آبادی میں کمی آنے کی مرکزی وجوہات قرار
شاٹ لسٹ:
1. کینیا میں درخت لگانے کی مختلف تقریبات
2. ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جیکسن کپلا گٹ ، سربراہ، پروگرام برائے تحفظ جنگلی حیات کینیا، ڈبلیو ڈبلیو ایف
3. ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): کلیمنٹ ناگورایا رینج ، ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ، کینیا فارسٹ سروس
تفصیلی خبر:
جنگلی حیات کے تحفظ کے ایک گروپ نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں جمعہ کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ افریقہ کی نایاب جنگلی حیات کی آبادی میں گزشتہ 50 سالوں میں 76 فیصد کمی آئی ہے۔ جن جنگلی حیات کی آبادی میں کمی آئی ہے ان میں دودھ دینے والے جانوروں، رینگنے والے جانوروں، مچھلیوں، خشکی و پانی میں رہنے والے جانوروں اور پرندوں کی کئی اقسام شامل ہیں۔
ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر کینیا نے اپنی حالیہ کرہ ارض پر زندگی سے متعلق رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ جنگلی حیات کے ٹھکانوں کا انحطاط اور تباہی، ضرورت سے زیادہ استحصال، موسمیاتی تبدیلیوں، آلودگی، ناگوار انواع اور بیماریاں 1970 سے لے کر 2020کی مدت میں براعظم افریقہ میں جنگلی حیات کی آبادی میں کمی کی مرکزی وجوہات ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "اس خطرناک رجحان کو فوری طور ختم کرنا چاہیے تاکہ افریقہ کے قدرتی حیاتیاتی نظام اور اس پر انحصار کرنے والوں کے روزگارکو بچایا جا سکے۔‘‘
عالمی حیاتیاتی تنوع اور کرہ ارض کی صحت کے رجحانات کے حوالے سے جامع سائنسی اصولوں پر مبنی جائزہ رپورٹ میں اس بات کا بھی پتہ لگایا گیاہے کہ عالمی سطح پراس طرح کی انواع کی آبادی کس حال میں ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی):جیکسن کپلا گٹ ، سربراہ، پروگرام برائے تحفظ جنگلی حیات کینیا، ڈبلیو ڈبلیو ایف
"اگر ہم ابھی کارروائی نہیں کرتے تو ہم درحقیقت ایسی صورت حال کا شکار ہونے والے ہیں کہ معدومی کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کا نقصان دائمی ہو گا۔گزشتہ 50 سال میں کینیا کی جنگلی حیات کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ہم نے حکومت اور بہت سے شراکت داروں کی کوششوں کی وجہ سے،خصوصاََ گینڈوں اور ہاتھیوں کی آبادی میں مستحکم اضافہ دیکھا ہے۔ جنگلی حیات کی آبادی میں اضافے کے لئے شراکت داروں اور ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ "
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ، ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ، کینیا فارسٹ سروس
"ماحول کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اور ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے۔ جنگلی حیات کی افزائش کے لئے ہم نے وسیع پیمانے پر شجرکاری کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ ‘‘
