اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروس7 لاکھ 40 ہزار مہاجرین گزشتہ 6 ماہ میں وطن واپس پہنچ...

7 لاکھ 40 ہزار مہاجرین گزشتہ 6 ماہ میں وطن واپس پہنچ گئے، افغان حکام

 7 لاکھ 40 ہزار مہاجرین  گزشتہ 6 ماہ میں وطن واپس پہنچ گئے، افغان حکام

جھلکیاں: 

گزشتہ چھ ماہ کے دوران  7لاکھ 40 ہزار افغان مہاجرین کی افغانستان واپسی، 70 لاکھ افغان مہاجرین اب بھی پڑوسی ممالک میں مقیم ہیں۔ واپس آنے والوں کی اکثریت ایران میں پناہ گزین تھی

تفصیلی خبر

ترجمان وزارت امور مہاجرین و وطن واپسی، عبدالمطلب حقانی نے بتایا  ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران تقریباً 7لاکھ 40 ہزار  افغان مہاجرین وطن واپس آچکے ہیں۔

افغان سرکاری نشریاتی اداروں نے اتوار کو عبدالمطلب حقانی کے حوالے سے رپورٹ کیا  کہ” گذشتہ چھ ماہ میں تقریباً 7لاکھ 40 ہزار مہاجرین پڑوسی ممالک سے وطن واپس لوٹے ہیں”۔

سرکاری حکام کے مطابق تقریباً 6لاکھ 50 ہزار مہاجرین ایران، 80 ہزار پاکستان جبکہ 10 ہزار مہاجرین ترکیہ سے وطن واپس آچکے ہیں۔

تقریباً 20 لاکھ افغان مہاجرین  گزشتہ  ایک سال  میں وطن واپس آ چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  بیرون ملک مقیم افغان مہاجرین کی تعداد تقریباً 70 لاکھ ہے، مہاجرین کی اکثریت پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران میں مقیم ہے۔

کابل سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!