اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین سے دیو قامت پانڈوں کا ایک جوڑا امریکہ روانہ ہو گیا

چین سے دیو قامت پانڈوں کا ایک جوڑا امریکہ روانہ ہو گیا

ہیڈ لائن: چین سے دیو قامت پانڈوں کا ایک جوڑا امریکہ روانہ ہو گیا

جھلکیاں:

 چین سے دیو قامت پانڈوں کا ایک جوڑا ہوائی جہاز پرامریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے سمتھ سونین نیشنل زو بھجوا دیا گیا۔

شاٹ لسٹ

دیو قامت پانڈا جورے کے طیارے پر سوار ہو نے کے مناظر

تفصیلی خبر

 چین سےمنگل کے روز علی الصبح دیو قامت پانڈوں کا ایک جوڑا ہوائی جہاز پر امریکہ بھجوا دیا گیا۔   پانڈوں کا یہ جوڑا امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے سمتھ سونین قومی چڑیا گھر میں رکھا جائے گا۔

اس سال چین  کی جانب سےدوسری دفعہ  دیو قامت پانڈے امریکہ بھجوائے جا رہے  ہیں۔

یہ تین سالہ پانڈے صوبہ سیچھوان میں اپنے آبائی علاقے سے ایک 10 سالہ بین الاقوامی دیو قامت پانڈا تحفظ تعاون پروگرام کے تحت بھجوائے گئے۔ چین کے دیو قامت پانڈا تحفظ اور تحقیقاتی مرکز (سی سی آرسی جی پی) کے مطابق نرپانڈا باؤ لی ، اور چھِنگ باؤ  مادہ پانڈا، کو ایک تجربہ کار افزائش نسل کے ماہر اور جانوروں کے ڈاکٹر کے ساتھ بھیجا گیا ہے۔ جن کی مدد سے  پانڈا جوڑے کی جلد ہی امریکی چڑیا گھر کے نئے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی توقع  ہے۔

چھنگ ڈو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!