چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چائنہ(شنگھائی) آزمائشی آزاد تجارتی زون کے ژانگ جیانگ علاقے کا فضائی منظر-(شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی کے پوڈونگ نیو ایریا، جو چین کا پہلا مصنوعی ذہانت (اے آئی) اختراعی آزمائشی زون ہے، نے ژانگ جیانگ اے آئی اختراعی ٹاؤن کا افتتاح کردیا جس کا ہدف 2030 تک ایک ہزار نئی اے آئی کمپنیوں کو مجتمع کرنا، 100 ارب یوآن (تقریباً 14.08 ارب امریکی ڈالر) کی صنعتی مالیت حاصل کرنا اور عالمی سطح پر موثر اے آئی اختراعی مرکز قائم کرنا ہے۔
ژانگ جیانگ سائنس سٹی کے مرکز میں واقع 2 مربع کلومیٹر پر محیط یہ نیا ٹاؤن تحقیق و ترقی، ماحولیاتی نظام، ایپلیکیشن اور رہائش کے شعبوں کو یکجا کرتا ہے۔ اس میں 7 لاکھ مربع میٹر صنعتی علاقے اور 10 لاکھ مربع میٹر پر محیط معاونتی سہولیات شامل شامل ہیں۔ اس میں کانفرنس ہالز اور رہائشی زونز جیسی سہولیات شامل ہیں تاکہ اے آئی کے لئے ایک مربوط اور ہم آہنگ ماحولیاتی نظام تیار کیا جا سکے۔
شنگھائی ژانگ جیانگ سائن گیٹ ٹاورز ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ کمپنی کے جنرل منیجر ژو ہوئی نے کہا کہ یہ نیا اختراعی ٹاؤن شہری اور ضلعی سطح کی پالیسیوں کو یکجا کرے گا، اے آئی صنعت کی مرکزیت کو فروغ دے گا، ایک جامع معاونت کا نظام قائم کرے گا، صنعتی ترقی کو تیز کرے گا اور پوڈونگ کو عالمی معیار کا اے آئی مرکز بنانے میں مدد دے گا۔ یہ ٹاؤن شنگھائی کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں بھی کردار ادا کرے گا۔
جدت اور کاروباری مواقع کو فروغ دینے کے لئے 10 اعلیٰ معیار کی ترقیاتی پالیسیوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے جن میں کمپیوٹنگ پاور واؤچرز اور پبلک سروس پلیٹ فارمز کی معاونت شامل ہے۔ پوڈونگ کی جانب سے 2 ارب یوآن کا سیڈ فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے جو 20 سے زائد اداروں کے ساتھ شراکت کرے گا تاکہ سرمایہ کاری کی مکمل لائف سائیکل خدمات فراہم کی جا سکیں۔
