چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ننگبو کی شیانگ شان کاؤنٹی میں ایک خاتون تیز بارش کے دوران سائیکل چلارہی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں سائیکلوں کی ملکیت 20 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ بجلی سے چلنے والی 2 پہیوں والی 38 کروڑ گاڑیاں بھی زیرِ استعمال ہیں جو کم کاربن سفر کو فروغ دے رہی ہیں۔
چائنہ بائیسیکل ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق چینی شہری ہر 100 میں سے تقریباً 30 سفر سائیکل یا ای-بائیک کے ذریعے کرتے ہیں۔
یہ اعدادوشمار اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ چین میں ماحولیاتی شعور میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ افراد 2 پہیوں والی کم کاربن سواریوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ایسوسی ایشن کے تخمینے کے مطابق 2 پہیوں والی سواری چین میں کاربن کے اخراج میں تقریباً 10 ہزار ٹن یومیہ کمی کا باعث بنتی ہے جو کہ تقریباً 66 لاکھ لیٹر پٹرول بچانے کے برابر ہے۔
