سانتیاگو: 25 سالہ اطالوی اسکیئر میٹیو فرانزوسو دوران ٹریننگ سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث انتقال کر گئے۔ بین الاقوامی اسکی اور اسنو بورڈ فیڈریشن کے مطابق فرانزوسو نے چلی کے شہر سانتیاگو کے قریب لا پاروا ڈھلوان پر تربیتی سیشن کے دوران پہلے ہی چھوٹے جمپ پر قابو کھو دیا اور ایک لکڑی کی باڑ سے جا ٹکرائے، جس کے نتیجے میں انہیں شدید دماغی چوٹ پہنچی۔
انہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا، تاہم چند گھنٹوں بعد ان کی موت واقع ہوگئی۔
