جمعہ, نومبر 21, 2025
پاکستان74فیصد شہریوں کے نزدیک ملک درست سمت میں نہیں: سروے

74فیصد شہریوں کے نزدیک ملک درست سمت میں نہیں: سروے

پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس پاک بھارت کشیدگی سے پہلے والی پوزیشن پر آگیا۔ پاکستان رینکنگ میں ترکیہ سے بہتر لیکن دیگر علاقائی ملکوں سے پیچھے ہے۔ ایپسوس نے کنزیومرکانفیڈنس انڈیکس سروے جاری کردیا ہے۔

سروے کے مطابق 30 فیصد پاکستانیوں نے پاکستان کے آگے بڑھنےکی سمت درست قرار دی ہے، ہر 4 میں سے ایک پاکستانی شہری کو یقین ہے ملک درست ٹریک پرہے، 74 فیصد کے خیال میں پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق 64 فیصد شہریوں نے مہنگائی کو سب سے زیادہ پریشان کن مسئلہ قرار دیا، بیروزگاری سے تنگ افراد کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا، غربت سے تنگ افراد کی شرح چھ فیصد بڑھ کر 33 فیصد رہی۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافےسے تنگ افراد کی شرح میں 6 فیصد کمی آئی، اضافی ٹیکسزسے پریشان افرادکی شرح 8 فیصد کمی سے 7 فیصد رہی، 16 فیصد کے خیال میں معیشت مضبوط جبکہ 61 فیصد نےمعیشت کوکمزور قراردیا۔

بارہ فیصد پاکستانی عام گھریلو یا ذاتی استعمال کی خریداری کو آسان سمجھتے ہیں، جبکہ 88 فیصد شہریوں نے عام گھریلو اشیا کی خریداری کو مشکل قرار دیا، ہر 10 میں سے دو پاکستانی ملازمت یا کاروبار محفوظ رہنے کے بارے میں پرامید ہیں، جاب سیکیورٹی کااحساس 30 فیصد سے کم ہو کر 19 فیصد پر آگیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!