اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بنگلہ دیش کو مالیاتی اصلاحات کیلئے...

عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بنگلہ دیش کو مالیاتی اصلاحات کیلئے 2.5 ارب ڈالر قرض دیں گے

ڈھاکہ: عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے بنگلہ دیش کو 2.5 ارب امریکہ ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا ہے،یہ رقم  ملک کے مالیاتی شعبے میں اصلاحات پر خرچ کی جائے گی۔

بنگلہ دیش بینک کی ترجمان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسنِ آرا شیخا نے صحافیوں کو بتایا کہ بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے متعدد پیکیجز پر مشتمل 2.5 ارب ڈالر کی قرض تجاویز ملی ہیں جن میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، پالیسی پر عملدرآمد اور سرمایہ کاری کیلئے قرض شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے عدلیہ، انتخابی نظام، انتظامیہ، پولیس، اینٹی کرپشن کمیشن اور آئین میں اصلاحات کے لیے 6 کمیشن کی تشکیل کا اعلان کر رکھا ہے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!