فری ٹاؤن: سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں ایک 7منزلہ عمارت منہدم ہونےسے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
سیرالیون کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زندہ بچ جانے والے6 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ عمارت رہائشی اور تجارتی مقاصد میں استعمال کی جارہی تھی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی اور دیگر ادارے منہدم عمارت میں پھنسے مزید متاثرین کو نکالنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں جبکہ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایجنسی نےواقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
