ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک حکم نامے پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے تحت روسی مسلح افواج کی تعداد 23 لاکھ 89 ہزار 1سو 30یونٹس تک بڑھا دی گئی ہے، جس میں 15لاکھ فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔
قانونی معلومات کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والا نیا حکم نامہ یکم دسمبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔
سابقہ حکم نامےجس پر دسمبر 2023 میں پوتن نے دستخط کیے تھے، کے مطابق اس وقت روسی مسلح افواج کی تعدا22 لاکھ 9 ہزار 130 یونٹس ہے، جن میں 13لاکھ 20 ہزار فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔
