شنگھائی: شنگھائی ڈزنی لینڈ اس سال کے 13 ویں سمندری طوفان بے بینکا کےختم ہونےکے بعد منگل کی دوپہر سے سیاحوں کے لئے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔
منگل کو شنگھائی ڈزنی لینڈ کے اوقات دوپہر12 بجے سے رات 9بجکر 30 منٹ تک ہوں گے ، جبکہ ڈزنی ٹاؤن کے اوقات دوپہر 12بجے سے رات 10بجے تک ہوں گے۔ ریزورٹ کے منتظمین کےمطابق ریزورٹ کے اندر سٹار پارک کو کھولنے کی تاریخ کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔
ریزورٹ کی جانب سے گزشتہ شام جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے لوگ جن کے پاس 17 ستمبر کے لیے شنگھائی ڈزنی لینڈ کے غیر استعمال شدہ ٹکٹ ہیں اور ان کے سفری منصوبے طوفان سے متاثر ہوئے ہیں یا جو لوگ اپنے دورے ملتوی کرنا چاہتے ہیں، وہ مزید رقم کی واپسی یا تبادلے کے لیے اپنے اصل خریداری چینل سے رابطہ کریں۔
