اتوار, اگست 17, 2025
تازہ ترینچین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں سیلاب سے 9...

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں سیلاب سے 9 افراد ہلاک

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے شہر یاکیشی کے قصبے بوکیتو میں شدید بارش کے باعث سیلاب سے متاثرہ سڑک نظر آرہی ہے۔(شِنہوا)

ہوہوت(شِنہوا)چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں ایک جنگلی کیمپنگ سائٹ پر آنے والے اچانک سیلابی ریلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہوگئی ہے جبکہ 3 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

شہر کے ہنگامی انتظامی بیورو کے مطابق یہ آفت ہفتے کی رات تقریباً 10 بجے بایان نور شہر کے اراد ریئر بنیر میں ایک دریا کے بالائی علاقے میں آئی جس کے نتیجے میں کیمپ میں مقیم 13 افراد لاپتہ ہوگئے۔ اتوار کی سہ پہر 3بج کر 30 منٹ تک ایک شخص کو بچا لیا گیا جبکہ 9 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ 3 کیمپرز اب بھی لاپتہ ہیں۔

700 سے زائد امدادی کارکنوں کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا ہے جو لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!