سوڈان کے شمالی علاقے ڈارفر کے شہر الفشر میں بے گھر افراد کے کیمپ میں ایک بچی کھانا تیار کر رہی ہے۔(شِنہوا)
خرطوم(شِنہوا)سوڈان کے مغربی شہر الفشر میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے حملے میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہوئے جن میں 7 بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں جبکہ13 دیگر زخمی ہوئے۔
رضاکار گروپ سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آر ایس ایف نےجان بوجھ کر بے گھر افراد کے ابوشوک کیمپ کو توپ خانے سے نشانہ بنا کر ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
گروپ نے خبردار کیا کہ الفشر کے جاری محاصرے کی وجہ سے ادویات، طبی عملے اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس سے ہزاروں بے گھر خواتین اور بچے آہستہ آہستہ موت کا شکار ہو رہے ہیں۔
ابو شوک ایمرجنسی روم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیمپ کے شمالی حصے میں توپ خانے کی شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد اموات ہوئیں۔
