اتوار, اگست 17, 2025
تازہ ترینسنکیانگ سے دبئی کے لئے پھلوں اور سبزیوں کی براہ راست فضائی...

سنکیانگ سے دبئی کے لئے پھلوں اور سبزیوں کی براہ راست فضائی مال بردار سروس کا آغاز

دبئی میں ایک سپر مارکیٹ کے گودام میں عملہ کا ایک رکن فضائی راستے سے پہنچائےگئے تازہ چینی لیچی کے ڈبے گاڑی پر لوڈ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی سے متحدہ عرب امارات کے دبئی کے لئے پھلوں اور سبزیوں کے ایک بین الاقوامی ہوائی مال بردار روٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔

پہلے مال بردار پرواز میں سنکیانگ سے 18 ٹن سے زائد پیداوار بھیجی گئی جن میں تربوز، ٹماٹر کی مصنوعات، انگور اور خشک سیب شامل تھے۔

سنکیانگ فروٹ انڈسٹری گروپ کے چیئرمین ژو شی چھیانگ کے مطابق اس سے قبل سنکیانگ سے پھل اور سبزیاں زیادہ تر سمندر، زمین اور ریل کے ذریعے مشرق وسطیٰ بھیجی جاتی تھیں جس کی وجہ سے سفر میں زیادہ وقت لگتا تھا اور تازگی برقرار رکھنا مشکل ہوتا تھا ۔

ژو نے کہا کہ اس روٹ کے باضابطہ آغاز کے ساتھ اب سنکیانگ کے پھل اور سبزیاں تقریباً 6 گھنٹے میں براہ راست دبئی پہنچ سکتی ہیں۔

ژو نے مزید کہا کہ سنکیانگ کے پھل اور سبزیاں بیرون ملک صارفین میں بہت مقبول ہیں۔ جب تک معیار کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ فضائی نقل و حمل میں منافع کی کافی گنجائش موجود ہے۔

اب تک سنکیانگ کی زرعی مصنوعات کو تھائی لینڈ، قازقستان اور روس سمیت 10 سے زائد ممالک اور خطوں کو برآمد کیا جا چکا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا، جاپان، جنوبی کوریا اور یورپ کے لئے بھی پھلوں اور سبزیوں کے نئے فضائی مال بردار روٹس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!