اتوار, اگست 17, 2025
تازہ ترینچین میں جاپانی جارحیت اور فسطائیت کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ...

چین میں جاپانی جارحیت اور فسطائیت کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب کی دوسری مشق کا انعقاد

جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں  فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پرایک تقریب میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور  فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی عظیم الشان تقریب کے لئے دوسری جامع مشق بیجنگ میں کی گئی۔

تقریب کے میڈیا سنٹر کے مطابق یہ مشق ہفتے کی شام ساڑھے پانچ بجے سے اتوار کی صبح ساڑھے تین بجے تک تیان آن من سکوائر میں منعقد ہوئی جس میں تقریباً 40 ہزار افراد نے حصہ لیا جن میں مشق  کرنے والے شرکاء اور موقع پر معاونت فراہم کرنے والا عملہ شامل تھا۔

منتظمین نے کہا کہ دوسری مشق، جو پہلی مشق پر مبنی تھی، میں مزید عناصر اور حصے شامل کئے گئے اور تمام مراحل منظم انداز میں اور باہمی ربط کے ساتھ مکمل کئے گئے، جس سے مقررہ مقاصد حاصل ہوئے جبکہ تنظیمی، ترسیلی اور کمانڈ آپریشنز کو مزید پرکھا گیا۔

شاندار اجتماع جس میں فوجی پریڈ بھی شامل ہوگی، 3 ستمبر کو تیان آن من سکوائر میں منعقد کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!