بوٹسوانا کے شہر گیبرون میں منعقدہ چینی ثقافتی نمائش کے دوران ایک چینی انسٹرکٹر اور بوٹسوانا کے طلبہ مارشل آرٹس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شنہوا)
گیبرون(شِنہوا)بوٹسوانا میں مقیم چینی برادری نے ایک سیمپوزیم کا انعقاد کیا تاکہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ منائی جا سکے۔
اس تقریب کا اہتمام بوٹسوانا ایسوسی ایشن فار دی پروموشن آف پیس فل ری یونیفیکیشن آف چائنہ نامی تنظیم نے کیا جس کا مقصد تاریخ کو یاد کرنا، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا، امن کی قدر کرنا اور ایک بہتر مستقبل کی تشکیل ہے۔
بوٹسوانا میں چین کے سفیر فان یونگ نے کہا کہ جاپانی عسکریت پسندوں کی جنگی جارحیت نے چین، اس کے ہمسایہ ایشیائی ممالک حتیٰ کہ خود جاپانی عوام کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت، فسطائیت مخالف عالمی جنگ کا ایک اہم حصہ تھی۔ انہوں نے 80 سال قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں حاصل کی گئی عظیم فتح اور آج کے دور میں بنی نوع انسان کے لئے ایک مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیرکے وژن کو سراہا۔
بوٹسوانا میں چینی برادری کے نمائندوں نے بیرون ملک مقیم چینی باشندوں بالخصوص نوجوانوں میں حب الوطنی کو فروغ دینے کے لئے اس تقریب کی اہمیت پر زوردیا۔ انہوں نے چین کے پرامن اتحاد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
تقریب میں 30 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں چینی سفارت خانے کے عملے، چینی کاروباری اداروں اور جنوبی افریقہ کے اس ملک میں تعلیمی تنظیموں کے نمائندگان شامل تھے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link