واشنگٹن: امریکا نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو وزیٹر ویزے جاری کرنے کا عمل عارضی طور پر معطل کر دی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ محکمہ کی جانب سے ویزا پالیسی کے مکمل اور جامع جائزے کے آغاز کے ساتھ کیا گیا، حالیہ دنوں میں کچھ افراد کو طبی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عارضی ویزے ضرور جاری کیے گئے، تاہم اس کی درست تعداد فراہم نہیں کی گئی۔
محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران فلسطینی اتھارٹی کی سفری دستاویزات رکھنے والے افراد کو اب تک 3,800 سے زائد B1/B2 وزیٹر ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
