پیسا: غذائی قلت کا شکار 20سالہ فلسطینی خاتون اٹلی میں دوران علاج انتقال کر گئی۔
بیس سالہ نوجوان خاتون جن کی شناخت اطالوی میڈیا نے مرہ ابو زہری کے نام سے کی ہے، جو بدھ کی رات اطالوی حکومت کی انسانی ہمدردی کی پرواز پر پیسا پہنچیں۔
پیسا کے یونیورسٹی ہسپتال نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی "طبی حالت انتہائی خراب تھی اور وہ جسم کے نامیاتی مادوں کے اخراج کی شدید حالت میں تھیں۔
ٹیسٹ کروانے اور علاج شروع کرنے کے بعد انہیں اچانک سانس کی تکلیف ہوئی اور دل کا دورہ پڑا جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔یہ نوجوان خاتون اپنی والدہ کے ساتھ اطالوی فضائیہ کی تین میں سے ایک پرواز پر اٹلی آئیں۔
