پیر, اگست 18, 2025
انٹرٹینمنٹدس سال پہلے میں نے اپنی زندگی کا تاریک باب دیکھا، نمرہ...

دس سال پہلے میں نے اپنی زندگی کا تاریک باب دیکھا، نمرہ خان

لاہور: اداکارہ نمرہ خان نے 2015 میں پیش آنے والے خوفناک حادثے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے دس سال پہلے میں نے اپنی زندگی کا سب سے تاریک باب دیکھا، ایک ایسا حادثہ جس نے انہیں ہر سانس کے لیے لڑنے پر مجبور کر دیا۔

نمرہ خان نے انسٹاگرام پرلکھا کہ اس حادثے کی وجہ سے وہ کوما میں چلی گئیں تھیں اور زندہ رہنے کے لیے انہیں دوسروں پر انحصار کرنا پڑا۔

نمرہ خان کے مطابق جس دن وہ صحت یاب ہوئیں، وہ ان کی دوسری زندگی کی شروعات تھی، وہ دن ان کا یومِ آزادی بن گیا اور اس نے انہیں دوبارہ زندگی گزارنے، محبت کرنے اور مضبوط ہو کر اٹھنے کا موقع دیا۔

نمرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی شدید زخمی حالت کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ کار حادثے کے بعد ہسپتال میں زیرِ علاج اور کچھ میں وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ایک لڑکی کو دوبارہ سے چلنے پھرنے کے لیے محنت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ماضی میں انہوں نے بھی اسی قسم کی تکلیف کا سامنا کیا تھا، اس وقت انہوں نے اس بارے میں کسی کو نہیں بتایا تھا لیکن اس ویڈیو کو دیکھ کر سب کو اندازہ ہو سکتا ہے کہ یہ کتنا مشکل تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!