لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے کہاہے کہ لڑکی کی ماں اپنی بیٹی کو مشورہ دیتی ہے کہ شادی کے بعد کوشش کرنا الگ گھر لے لینا، اور یہی سوچ مسائل کو جنم دیتی ہے۔
نجی ٹی وی شومیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثر مائیں اپنے بیٹوں کی شادی کرنے میں جلدی کرتی ہیں، اور جب بہو گھر میں آتی ہے تو ساس کو لگتا ہے کہ بیٹا اس سے چھن گیا ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ جب شوہر اپنی بیوی کو وقت دیتا ہے تو ساس کو یہ احساس ہوتا ہے کہ بیٹا اب اس سے دور ہو رہا ہے، یہی رویے اور سوچیں ساس بہو کے رشتے میں تنا وپیدا کرتی ہیں۔
