اتوار, اگست 17, 2025
انٹرٹینمنٹہمایوں سعید اچھے اداکار ہیں لیکن پاکستان کے بہترین نہیں، شبیر جان

ہمایوں سعید اچھے اداکار ہیں لیکن پاکستان کے بہترین نہیں، شبیر جان

لاہور: سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید اچھے اداکار ہیں بہت محنت بھی کرتے ہیں لیکن پاکستان کے بہترین اداکار نہیں ہیں اور آج کل بہترین اداکاروں کی تعداد بہت کم ہے، تاہم انہوں نے بہترین اداکاروں کے نام نہیں بتائے۔

ایک پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل کے اداکار زیادہ تر اداکار کم اور ماڈل زیادہ لگتے ہیں اور شاید ان کے لیے سب سے زیادہ اہمیت اسی بات کی ہے کہ اچھے بال بنا، باڈی بنا اور خوبصورت نظر آ۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں کے لیے وہ کردار اب اتنی اہمیت نہیں رکھتا جو وہ نبھا رہے ہوتے ہیں۔

شبیر جان نے کہا کہ ہمارے زمانے کے اداکار ٹیسٹ میچ جیسے تھے، جو اداکاری کرنے سے پہلے باقاعدہ ریہرسل کرتے تھے، جب کہ آج کل کے اداکار ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی ہیں، وہ جلدی جلدی کام کرتے ہیں، خاص طور پر نئے آنے والے اداکار ریہرسل بالکل نہیں کرتے اور بس اداکاری کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ڈائیلاگز کی ادائیگی بھی صحیح سے نہیں آتی اور افسوس کہ اسی غلط ادائیگی کے ساتھ ڈراما بھی نشر ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 80 کی دہائی میں اتنے چینلز نہیں تھے، صرف ایک پی ٹی وی تھا، اسی وجہ سے ڈرامے میں ایک چھوٹے سے کردار ادا کرنے والے کو بھی لوگ پہچانتے تھے، جب کہ آج کل بہت سارے چینلز ہیں اور اداکاروں کی دن رات کی محنت کے باوجود لوگ انہیں پرانے وقتوں کی طرح نہیں پہچانتے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!