اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانسرحدی تھانوں کا دہشت گردی سے تحفظ، پنجاب پولیس کا جدید آلات...

سرحدی تھانوں کا دہشت گردی سے تحفظ، پنجاب پولیس کا جدید آلات کی خریداری کا فیصلہ

لاہور: پنجاب پولیس نے سرحدی تھانوں کو دہشت گردی سے بچانے کیلئے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے سرحدی تھانوں کو دہشت گردی سے بچانے کیلئے جدید آلات کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب کے سرحدی تھانوں میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر پنجاب پولیس موبائل ٹیلی سکوپ تھرمل اور ہینڈ ہڈ تھرمل خریدے گی۔حکام کے مطابق 100 ٹیلی سکوپ موبائل تھرمل جبکہ50 کے قریب نائٹ وژن تھرمل ہڈ خریدی جائیں گی۔

حکام کے مطابق نائٹ وژن تھرمل اور ٹیلی سکوپ موبائل تھرمل سے رات کے وقت پولیس جوان دہشت گردوں کو دور سے دیکھ سکیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق ٹیلی سکوپ گشت وین میں اور نائٹ وڑن تھرمل نوجوان کے ہیڈ کیپ میں نصب ہوگی جو رحیم یار خان، راجن پور، میانوالی، ڈی جی خان، بھکر، لاہور اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو دی جائینگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!