اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبنگلہ دیش،عبوری حکومت نے امریکہ سمیت 7 ممالک سےحسینہ واجد کے قریبی...

بنگلہ دیش،عبوری حکومت نے امریکہ سمیت 7 ممالک سےحسینہ واجد کے قریبی سفراء واپس بلا لئے

ڈھاکہ : بنگلہ دیشی عبوری حکومت نے امریکہ سمیت 7 اہم ممالک میں تعینات شیخ حسینہ واجد کے قریبی سفرا کو واپس بلا لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے امریکہ، روس، سعودی عرب، جاپان اور جرمنی سمیت 7 ممالک میں تعینات سابق معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی سفراء کو واپس بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلائے گئے سفراء میں واشنگٹن میں تعینات محمد عمران، ماسکو میں تعینات قمر الحسن، ریاض میں جاوید پٹواری، ٹوکیو میں شہاب الدینی، برلسن میں مشرف حسین بھویاں، ابوظہبی میں تعینات ابو ظفر، ابوظہبی میں تعینات ہائی کمشنر عزیر السلام اور مالے میں تعینات ہائی کمشنر ابوالکلام آزادشامل ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!