واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، فریقین معاہدے کی کوششیں کو نقصان نہ پہنچائیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطرمذاکرات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ مذاکرات کے آغاز کی نسبت آج ہم جنگ بندی معاہدے کے کافی قریب پہنچ چکے ہیں، کسی بھی فریق کو غزہ جنگ بندی ڈیل تک پہنچنے کی کوششوں کو کمزور نہیں کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ میری قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور مصری صدر سے بات ہوئی ہے،دونوں رہنماؤں نے امریکی تجویز کو بھرپور سپورٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو امریکی حمایت کی یقین دہانی کیلئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو اسرائیل بھیجوں گا تاکہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے پر پیشرفت ہوسکے۔
