اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیوکرائنی فوج نے اہم پل تباہ،پوکرووسک اور خارکائیو کی طرف بڑھنے والے...

یوکرائنی فوج نے اہم پل تباہ،پوکرووسک اور خارکائیو کی طرف بڑھنے والے روسی فوجیوں کو پسپا کردیا

کیف: یوکرائنی فوج نے روس کے جنوب مغربی علاقے میں اہم پل تباہ جبکہ پوکرووسک اور خارکائیو کی طرف بڑھنے والے روسی فوجیوں کو پسپا کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرائن کے درمیان کرسک اور دیگر محاذوں پر خونریز لڑائیاں جاری ہیں، روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی دستوں نے دینتسک اور دیگر مقامات پر یوکرائنی افواج کو نشانہ بنایا ہے جبکہ ہمراس راکٹ سسٹم کے دو یونٹ اور اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی فوج نے امریکی ساختہ میزائل، راکٹ اور متعدد یوکرینی ڈرون بھی مار گرائے گئے ہیں جبکہ کئی یوکرائنی کشتیاں بھی تباہ کردی ہے۔

دوسری طرف یوکرائنی افواج نے دعوی کیا ہے کہ پوکرووسک اور خارکائیو کی طرف بڑھنے والے درجنوں روسی فوجیوں کو ہلاک کر کے پسپا کردیا ہے جبکہ روس کے جنوب مغربی علاقے میں دریائے سیم پر بنے اہم پل کو بھی تباہ کر دیاگیا ہے جس کے بعد علاقے کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!