بنکاک: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ لانکانگ- میکونگ کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیرکو مزید مضبوط کرتے ہوئے ٹھوس پیش رفت جاری رکھنا ہوگی ۔
تھائی لینڈ کے شہر چھیانگ مائی میں لانکانگ- میکونگ تعاون کے وزرائے خارجہ کے نویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وانگ یی نے لانکانگ- میکونگ ممالک کے لیے ہم نصیب مستقبل کی حامل کمیونٹی کی تعمیر میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر روشنی ڈالی۔
وانگ یی نے کہا کہ سب سے پہلے، ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے لیے سیاسی اتفاق رائے کے استحکام کو جاری رکھنا ہوگا۔چین اور میکونگ ممالک نے اپنی قومی ترقی کی حکمت عملی میں مطابقت کو تیز کرتے ہوئے اور چین کے مجوزہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکورٹی انیشیٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشیٹوپر فعال عملدرآمد کرتے ہوئے اعلی سطحی رابطوں اور بات چیت کوبرقراررکھا ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ رواں سال لانکانگ- میکونگ ریور ویک کے دوران چھ ممالک کے مختلف محکموں اور خطوں کی سرگرمیاں تعداد اور حجم کے لحاظ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ رہیں۔ لانکانگ- میکونگ تعاون کے پانچ سالہ ایکشن پلان پرمؤثر طریقے سے عملدرآمد کیا گیا ہے اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کو زیادہ حمایت حاصل ہوئی ہے۔
