اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی بندرگاہ سے گاڑیوں کی برآمدات میں پہلی ششماہی کے دوران 13...

شنگھائی بندرگاہ سے گاڑیوں کی برآمدات میں پہلی ششماہی کے دوران 13 فیصد اضافہ

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کی بندرگاہ کے یانگشان پورٹ کا فضائی منظر دکھائی دے رہا ہے۔(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی بندرگاہ کے ذریعے اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران گاڑیوں کی برآمدات 12 لاکھ 70 ہزار یونٹس سے تجاوز کرگئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔ یہ اس عرصے کے دوران چین کی گاڑیوں کی  مجموعی برآمدات کا 36.7 فیصد حصہ ہے۔

شنگھائی کسٹمز کے اعداد وشمار کے مطابق شنگھائی بندرگاہ سے 2020 میں 3 لاکھ 79 ہزار گاڑیاں برآمد ہوئی تھیں۔ یہ حجم 2024 میں بڑھ کر 23 لاکھ 90 ہزار گاڑیوں تک پہنچ گیا  جو 58.4 فیصد اوسط سالانہ شرح نمو ظاہر کرتا ہے۔

چین کے سب سے بڑے آٹو ایکسپورٹ ٹرمینلز میں سے ایک حئی ٹونگ بین الاقوامی  آٹوموبائل ٹرمینل، جو شنگھائی بندرگاہ کے وائی گاؤچھیاؤ بندرگاہی علاقے میں واقع ہے، کے ذریعے 2025 کی پہلی ششماہی میں گاڑیوں کی برآمدات 7 لاکھ 15 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.7 فیصد اضافہ ہے۔

 برآمدی روٹس اب 131 ممالک تک پھیل چکے ہیں۔ اوسط  روزانہ دو یا تین رو۔رو (رول۔ آن/رول۔آف) بحری جہاز بندر گاہ سے روانہ ہوتے ہیں جو چین کی بنی ہوئی گاڑیاں عالمی منڈیوں تک پہنچاتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!