اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکمصر اور چین کے درمیان اہم صنعتی زون میں توسیع کا معاہدہ

مصر اور چین کے درمیان اہم صنعتی زون میں توسیع کا معاہدہ

مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریباً 120 کلومیٹر مشرق میں چائنہ۔ مصر ٹی ای ڈی اے سوئز اقتصادی اور تجارتی تعاون زون (ٹی ای ڈی اے) کا سنگ بنیاد رکھا رہا ہے۔(شِنہوا)

قاہرہ(شِنہوا)مصراور چین نے چائنہ۔ مصر ٹی ای ڈی اےسوئز اقتصادی اور تجارتی تعاون زون کو توسیع دینے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ چینی ڈیویلپر ٹی ای ڈی اے سوئز کینال اقتصادی زون(ایس سی زون) میں اضافی 2.86 مربع کلومیٹر ڈھانچے کی تعمیر کےلئے 10 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

مصری کابینہ کے بیان کے مطابق ایس سی زون، مین ڈیویلپمنٹ کمپنی (ایم ڈی سی) اور ٹی ای ڈی اے مصر کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے، تقریب میں مصر کے وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی نے شرکت کی۔

بیان کے مطابق یہ توسیع ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب ایس سی زون کے این سوخنا کے علاقے میں ٹی ای ڈی اے کے پہلے سے مختص 7.34 مربع کلومیٹر ایریا کی تکمیل قریب ہے، اس توسیع کے بعداب اس صنعتی زون کا مجموعی ایریا 10 مربع کلومیڑ سے زیادہ ہوگیا ہے۔

اس موقع پر مصری وزیراعظم نے کہا کہ ایس سی زون میں صنعتی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے یہ تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے،یہ زون خطےمیں پیداوار اورنقل وحمل کا اہم مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ مصر ملازمتیں پیدا کرنے اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے مقامی اور غیرملکی نجی شعبوں کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے کام کررہا ہے۔ انہوں نے ایس سی زون کی ان کامیابیوں کی تعریف کی جن کی وجہ سےتعمیراتی کمپنیوں نے اس زون کی مزید توسیع کی خواہش کا اظہار کیا۔

ایس سی زون کے چیئرمین ولید جمال الدین نے کہا کہ ٹی ای ڈی اے کی توسیع زون کے اندر مخصوص صنعتوں کو مقامی سطح پر فروغ دینے کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے اور یہ ان چینی کمپنیوں کو بھی راغب کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے جو علاقائی اور عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایس سی زون نے گزشتہ تین برسوں کے دوران 4 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی چینی سرمایہ کاری کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک  کے درمیان باہمی اعتماد اور مشترکہ اہداف ان اعداد وشمار کو مستقبل میں دوگنا کرنے کی راہ ہموار کریں گے۔

مصر۔ٹی ای ڈی اے ایس ای زون ڈویلپمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاؤ ہوئی نے شِنہوا کو بتایا کہ ٹی ای ڈی اے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹوکے مطابق اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے پرعزم ہے اور ٹی ای ڈی اے زون کی تزویراتی ترقی کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!